facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے اسکی 4 سالہ بیٹی کو بھی حوالات میں بند کردیا

لاہورپولیس نے 2 سال پرانے مقد مے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کی 4 سالہ معصوم بچی سمیت حوالات میں بند کردیا۔

پولیس نے دھمکیاں دینے کے الزام میں درج مقدمے میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو ویمن پولیس اسٹیشن کی حوالات میں بند کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اس مقدمے میں اشتہاری تھی، وہ گرفتار ہونے پر بچی کو ساتھ لے آئی، بچی کی ضد پر اسے کچھ دیر ماں کے ساتھ حوالات میں رکھا بعد میں اسے رشتے دار لے گئے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ وحدت کالونی میں مقدمہ درج ہوا تھا جب کہ خاتون کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں خاتون پر کہیں بھی براہ راست دھمکیاں دینے کاالزام نہیں۔