بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی میزبان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم کا حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچ گئی ہے جہاں ہوٹل میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ کے بخار نے سبھی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی میزبان آر جے پراوین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔

ویڈیو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان، افتخار احمد اور دیگر کو دیکھا جاسکتا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RJ Praveen (@rjpraveen)

اس موقع پر بھارتی میزبان شاہینوں کو ایک غزل سناتے ہیں جس کے ابتدائی الفاظ کچھ یوں تھے کہ

ایسا نہیں لگتا کہ اس بات کو زمانہ ہوا کیونکہ 2016 کے بعد اب آنا ہوا

بھارتی میزبان جب اپنی غزل مکمل کرتے ہیں تو شاہین آفریدی کہتے ہیں کہ یہ غزل سن کر ایسا لگا جیسے ہم اپنے گھر میں بیٹھے ہیں جبکہ افتخار احمد کو بھی اپنے پرانے دنوں کی یاد آگئی ۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے خوب سراہتے ہوئے کہا کہ بہت ہی جذباتی ویڈیو ہے۔

https://twitter.com/SaadIrfan258/status/1712458058197012791?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1712458058197012791%7Ctwgr%5E116efa693f7b00665faddab451298d347570472d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30350441

https://twitter.com/hamxashahbax21/status/1712461917267136999?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1712461917267136999%7Ctwgr%5E116efa693f7b00665faddab451298d347570472d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30350441

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1712453198135357519?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1712453198135357519%7Ctwgr%5E116efa693f7b00665faddab451298d347570472d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30350441