بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹوئنٹی میں ہم بھارت کو ہراچکے ہیں ، کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں گے: بابر اعظم کے بھارتی میڈیا کو کرارے جواب

احمد آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )  ٹی ٹوئنٹی میں ہم  بھارت کو ہراچکے ہیں ، کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیںگے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے بھارتی شہر احمد آباد میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس  کے دوران کرارے جواب دے ڈالے۔گفتگو کے دوران انہوں نے  ورلڈ کپ میں  بیٹنگ سے متعلق بڑا اعتراف کیا۔    بابراعظم کا کہنا تھا  کہ  ورلڈکپ میں اب تک اس طرح بیٹنگ نہیں کی جیسےکرنی چاہیے۔ ماضی میں جو ہو گیا اس پر توجہ نہیں ہوتی، جو حال میں ہو اس پر توجہ ہے،کوشش ہو گی کہ کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں ہم نے بھارت کو ہرایاہے ایسا نہیں کہ یہاں ہم نہیں ہراسکتے۔

“نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی بولنگ لائن پر بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ نسیم شاہ نے ایشیاءکپ میں متاثرکن بولنگ کی  ورلڈکپ میں ان کی کمی محسوس کریں گے، شاہین آفریدی پر یقین ہے وہ بڑے میچ کا بولر ہے، ایک دو میچز میں اوپر نیچے پرفارمنس ہوگئی اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آگیا، پاکستان کو اگر ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں اب تک اس طرح بیٹنگ نہیں کی جیسےکرنی چاہیے، بیٹرکی حیثیت سے بھارت کے بولرز کو اچھا کھیلنےکی کوشش کرتے ہیں،کل میچ کا رزلٹ کیا ہوتا ہےاس کا نہیں معلوم، ہم پر اعتماد ہیں لیکن کبھی نہیں سوچا کہ بھارت کے خلاف میچ کی وجہ سےکپتانی چلےگی، مجھے ایک میچ کے لیےکپتانی نہیں ملی، قسمت میں ہوگا تو میں کپتانی کرتا رہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں پربڑےاسٹیڈیم کا دباؤ نہیں، مجھے امید ہے حیدرآباد کی طرح یہاں بھی فینزکی سپورٹ ملےگی، بولرز کے پاس مارجن کم ہے، بولرزکو کہا ہے لینتھ پرقابو رکھیں، بھارت کے ٹاپ آرڈر کو کیسے آؤٹ کرنا ہے اس کےلیے پلان کرتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں ہم نے بھارت کو ہرایاہے ایسا نہیں کہ یہاں ہم نہیں ہراسکتے۔