بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حماس رہنما کا فضل الرحمان سے رابطہ، اسرائیل کیساتھ جنگ پر تبادلہ خیال

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما ابوالولید خالد مشعل نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔
جے یو آئی (ف) کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ابوالولید خالد مشعل نے فضل الرحمان کو اسرائیل کے ساتھ جنگ کی صورتحال سے آگاہ کیا اور ’یوم طوفان اقصیٰ‘ منانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے وحشیانہ سلوک کا نوٹس لیں۔
سربراہ جے یو آئی ایف سے بات چیت کرتے ہوئے حماس رہنما نے انھیں فلسطین اسرائیل تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور جمعہ کو یوم طوفان اقصیٰ منانے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔
سربراہ جے یو آئی ایف نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے فلسطینیوں سے وحشیانہ سلوک کا نوٹس لیں۔