بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فوج سے 4 اعلی افسران کی خدمات نیب کے سپرد،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:پاک فوج سے 4 اعلی افسران کی خدمات نیب کے سپردکردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بریگیڈیر محمد خالد، لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفر، میجر ولید خالد اور ملٹری انٹیلیجنس سے میجر قیس کامران سید کی خدمات نیب کے سپرد کی گئیں جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔پاکستان فوج کے 4اعلی افسران کی قومی احتساب بیورو میں تعیناتی کی گئی ہے۔بریگیڈیر محمد خالد، لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفر، میجر ولید خالد اور ملٹری انٹیلیجنس سے میجر قیس کامران سید کی خدمات نیب کے سپرد کی گئی ہیں۔افسران کی تعیناتی تحقیقات میں شفافیت اور تیز رفتاری لانے کیلئے کی گئی ہے۔