احمد پور شرقیہ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے صاحبزادہ گزین عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے صاحبزادہ گزین عباسی نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی پر زور مذمت کرتا ہوں، قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں میرے آباؤ اجداد کا تاریخی کردار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج کی دل سے قدر کرتا ہوں، سیاسی مستقبل کا فیصلہ خاندان اور دوستوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔
واضح رہے گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گزین عباسی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
صاحبزادہ گزین عباسی سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 249ہیں، 2018 کے الیکشن میں احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقہ 253سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔صاحبزادہ گزین عباسی پر تھانہ دراور میں دو مقدمات درج ہیں، سانحہ 9مئی کے بعد سے صاحبزادہ گزین عباسی روپوش تھے۔








