بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف ملک کی تقدیر بدل دیں گے،خواجہ سعد رفیق

راولپنڈی(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے سینئررہنما سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ قائد نواز شریف ملک کی تقدیر بدل دیں گے,21 اکتوبر قریب آنے سے لوگوں میں امیدیں بڑھ رہی ہیں، لاہور جلسے سے پیغام جائے گا کے ن لیگ پاکستان کی “لائن آف ڈیفنس” ہے، چئیرمین پی ٹی آئی عوام کے خلاف سازش کا حصہ بنا، آپ نے اپنے ملک پر حملہ کیا،امیر قطر اور چینی صدر نہیں آیا، کدھر ہے ظاہر القادری؟جدھر سے آیا واپس چلا گیا۔وہ راولپنڈی ڈھوک رتہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما ناصر بٹ حافظ عبد اللہ بٹ و دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں میں آپ سب کا جوش و جذبہ متاثر کن ہے، اس جذبے میں دن با دن اضافہ ہورہا ہے، 21 اکتوبر قریب آنے سے لوگوں کی امید بڑھ رہی ہے ن لیگ کی قیادت نے کبھی مایوس نہیں کیا، اس قیادت کو کبھی کام نہیں کیا گیا، نواز شریف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی، یہ رکاوٹیں عوام کے راستہ میں کھڑی کی گی، سیاسی تنقید کر سکتے ہیں گالی نہیں دے سکتے، ہم نے گالی نہیں دینی گالی کا جواب نہیں دینا، کھیلوں اور سازشوں سے ملک کا حال خراب ہوا، نواز شریف نے موٹروے کی بنیاد رکھی ۔سعد رفیق نے کہاکہ مشرف نے آکر اس کا خانہ خراب کردیا، یہ پشاور کراچی موٹر وے تھی،اب ٹکڑوں میں بن رہی ہے، جس حالت میں نواز شریف جیل میں تھے حکومت کو لالے پڑ گئے تھے، کونسا محبت میں باہر بھیجا گیا تھا، نواز شریف کو منع کیا پھر بھی مریم نواز کے ساتھ وہ پاکستان آگئے، ہم سب جو جیلوں میں ڈالا گیا،ہم تو نہیں روئے، ایک لیڈر کو مار دیں لیکن نظریہ نہیں مار سکتے، تم نے آئی ایم ایف کو چونا لگانے کی کوشش کی، 16 ماہ کی حکومت ایک مشکل ایک تکلیف تھی، مشکل سے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تم پارلیمان میں تجویز دو،یہ بلیو ایریا میں قبر کھود رہے تھے، لوگ پوچھتے ہیں 16 ماہ کی حکومت کیوں لی، جب معلوم ہو جائے کے مسلح افواج کو جیل میں ڈالنے کی تیاری ہے، جب معلوم ہو جائے کے عدلیہ کو الگ جیل میں ڈالنے کی تیاری ہے، آئین میں لکھا ہے عدم اعتماد کرنے کا، ہم نے پی ٹی آئی کے لوگوں سے رابطے کیا، ان لوگوں نے بتایا چیئرمین پی ٹی آئی بدتمیزی کرتا ہے، ہم نے عدم اعتماد کیا جس پر طوفان اٹھایا گیا، یہ شخص ملک میں بحران لانا چاہتا ہے، جب وہ لوگ نیوٹرل ہوئے تو اس نے میر جعفر میر صادق کا نام دے دیا، یہ تھا چیئرمین تحریک انصاف کا دور، کے پی کے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت کا موقع دیا، اس نے جو کیا پھر سب کے سامنے ہے، نواز شریف جیت کر سب سے پہلے بنی گالا گئے، سیاست دان کا کام راستہ نکالنا ہے، اس کا کام گنڈا سا اٹھانا نہیں ہے، ملک میں نحوست اور کاروبار نہیں ہے، اس سب مشکل سے نکلنا ہے آگے بڑھنا ہے، 21 اکتوبر کا جلسہ لاہور والے کرسکتے ہیں، ، ملک بھر سے قافلہ رواں دواں ہونگے تو پیغام جائے گا مسلم لیگ ن لائن آف ڈیفنس ہے، پیغام ہوگا کے اگر کسی کو نکالو تو وہ کم بیک کرتا ہے۔