بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد انتقال کرگئیں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد انتقال کرگئیں۔
سلمی مراد طویل عرصے سے علیل تھیں، وہ آج رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں۔
آرٹس کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان فلمی صنعت کے معروف ہیرو وحید مراد کی اہلیہ انتقال کرگئیں،صدرآرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق سلمیٰ مراد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پرانی ممبر تھیں۔
سلمیٰ مراد انتہائی نفیس خاتون تھیں، سلمیٰ مراد کے ساتھ اکثر ادبی میلوں میں ملاقات کا سلسلہ رہتا تھا،سلمیٰ مراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
میں اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں،وحیدمراد کے صاحبزادے عادل مراد کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے مطابق وہ انتہئی دکھ کے ساتھ بتارہے ہیں کہ ان کی والدہ سلمی مراد جمعے کی دوپہرکراچی میں انتقال کرگئیں،ان کی نمازجنازہ ڈیفنس میں ادا کی گئی ۔