احمد آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے کیلئے ہوٹل سے سٹیڈیم روانہ ہو گئی۔
نجی ٹی وی کےمطابق ورلڈ کپ کے اعصاب شکن مقابلے کیلئےپاکستانی ٹیم تیار ہے، کھلاڑی بھارتی ٹیم سے دو دو ہاتھ کرنے ہوٹل سے سٹیڈیم کی جانب چل پڑے۔
پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، قومی کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کے بعد ٹیم کا بھارتی ٹیم کے مقابلے جائزہ لیا گیا جس کے بعد تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
احمد آباد میں کرکٹ فینز بھی سٹیڈیم پہنچنا شروع ہو گئے۔ پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے میوزک پرفارمنس دی جائے گی جس میں اداکار اور گلوکار شرکت کریں گے۔








