احمد آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے ،اب بورڈ پر بڑا سکور سجانے کی کوشش کریں گے، ہم نے گزشتہ دو میچز میں اچھی کامیابی سمیٹی ہے ۔
ٹاس کے بعد نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ ٹیم کا مومیمٹم کافی بلند ہے اور ہم اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہم اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیںاور کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں ، ہمیں میدان میں اچھا پرفارم کرنا ہوگا، ہم نے اسی ٹیم کے ساتھ ماضی میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے ۔
ٹاس میں شکست لیکن بابراعظم کیا کرنے والے ہیں ؟ بتا دیا







