معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا اور ورلڈکپ کے لیے نیا ترانہ جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے مداحوں کو گانے کی ریلیز سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’کاش میرے پاس مزید وقت ہوتا لیکن کرکٹ اور اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر ایک بار پھر بھائی حاضر ہے، پریزنٹنگ ’مزہ آیا‘، لطف اندوز ہوں‘۔
I wish I had more time… but
For the love of cricket and my fans… once again… BHAEE HAZIR HAI 🤟
PRESENTING: MAZA AYA. Enjoy ! 🎉🏏
Link to video 👉 https://t.co/GUdNLbCVE8#AliZafar #AZ #CWC23 #Cricket #CricketWorldCup #CricketWorldCup2023 #BhaeeHazirHai #INDvsPAK pic.twitter.com/8F8U0gzwSd
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 14, 2023
خیال رہے کہ علی ظفر نے گزشتہ روز اندرون لاہور میں اس ترانے کی ویڈیو عکسبند کی تھی، آئی سی سی نے بھی ٹوئٹ میں علی ظفر کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
علی ظفر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس گانے کا مزہ نہ آئے تو پیسے واپس۔
علی ظفر کا ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا گیا ترانہ ریلیز کے چند لمحوں کے بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، مداحوں نے کمنٹس میں تبصرہ کیا کہ’مزہ آگیا‘۔









