لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ نوال سعید نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میسجز بھیجتے ہیں، ان کو پڑھ کر مجھے بہت حیرانی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں نوال سعید نے کہا کہ پاکستانی کرکٹر میسج بھیج کر میری خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہیں۔ لیکن مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پلیئرز کے ایسے پیغامات پڑھ کر بہت حیرانگی ہوتی ہے، ان کو ایسے میسجز نہیں بھیجنے چاہیں۔ تاہم دوران گفتگو انہوں نے کسی کرکٹر کا نام نہیں لیا۔
پروگرام کے دوران ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا کہ ان کا فی الحال اس بندھن میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔لیکن جو بھی لڑکا مجھ سے شادی کا خواہشمند ہوگا ، اسے پہلے مجھے منانا ہوگا، مجھے یقین دلانا ہوگا، اس کے بعد میرے والدین شادی کی بات چیت کریں گے۔
نوال سعید نےانکشاف کیا کہ اداکار نور حسن کیساتھ برائیڈل شوٹ کروایا تو رشتے داروں نے ان کے والدین کو فون کرکے شادی کی مبارکبادیں دینا شروع کر دی تھیں۔ اس طرح ہی میری شادی کی فیک نیوزپھیلائی جاتی رہی ہیں۔
اداکارہ نوال سعید نے کہا کہ شوبز کیریئر کی شروعات میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ میرا اس شعبے میں کوئی تجربہ نہیں تھا لیکن اپنی محنت کے بل بوتے پر انہوں نے بہت جلدہی مقام حاصل کر لیا ہے۔
پاکستانی کرکٹر میسج بھیج کر میری خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید








