بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ کی وجہ سے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ کی وجہ سے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کردی۔
عمران خان نے آئینی استثنیٰ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 کا اطلاق نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس مقدمہ کے اخراج کی استدعا کی ہے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے دو صفحات پر مشتمل آرڈر میں لکھا کہ عدالت کو بتایا گیا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا سیکشن 5 کا اطلاق نہیں ہوتا، چیئرمین پی ٹی آئی کو آرٹیکل 248 کے تحت استثنا حاصل ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو 16 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے، مقدمہ کے اخراج اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت 16 اکتوبر کو ہوگی۔