بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد آج وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید سے اہم ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد آج وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان سے ملاقات کرے گا۔

وفد میں سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹر احمد خان، سینیٹر پرنس عمر احمد زئی اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی شامل ہیں۔ بی اے پی کا وفد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے آئینی عبوری صوبہ بنانے کا بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرانے پر مشاورت کریگا۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے گزشتہ روز سینیٹ سیکرٹریٹ میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ کا بل جمع کرایا تھا۔