بیجنگ(ممتازنیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چارروزہ دورے پر چین پہنچ گئے ۔وہ چین کے صدرشی جن پنگ کی دعوت پریہ دورہ کررہے ہیں۔ نگران وزیر اعظم 17 اور 18 اکتوبر کو چین میں بیلٹ اینڈ روز فورم میں شرکت کریں گےاور فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
نگران وزیر اعظم فورم میں شرکت کیلئے آنے والے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، دورے کے دوران گرین انرجی، سپیس ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبوں سے متعلق کئی ایم او یووز پر دستخط کئے جائیں گے، نگران وزیر اعظم کی چین کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سنکیانگ یونیورسٹی کا بھی دورہ کریں گے، انوارالحق کاکڑ سنکیانگ جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔








