بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

75 روپے کے نیلے اور سبز رنگ کے نوٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت سامنے آگئی

کراچی: اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے نیلے اور سبز رنگ کے نوٹ سے متعلق وضاحت کردی۔ مرکزی بینک نے بذریعہ ایکس پیغام میں وضاحت جاری کی۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ 75 روپے کے نیلے اور سبز رنگ کے بینک نوٹ قانونی ہیں۔

مرکزی بینک نے ایکس پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ پاکستان بھر میں تمام لین دین کیلئے 75 روپے کے نیلے اور سبز رنگ کے نوٹ استعمال کیے جاسکتے ہیں۔