بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

او آئی سی ممالک کی پارلیمانی یونین کے زیر اہتمام ہنگامی ورچوئل اجلاس ،غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستانی سینیٹرز نے فلسطین کی صورتحال پر (او آئی سی) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین (پی یو آئی سی) کے زیر اہتمام ہنگامی ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔پاکستان کی جانب سے سینیٹرز نزہت صادق، فیصل سلیم رحمان، ثناء جمالی، اور ڈائریکٹر جنرل (کوآرڈینیشن) سینیٹ، میر شے مزار بلوچ نے شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے فلسطینی عوام پر اسرائیلی بمباری اور قتل عام پر گہری تشویش کا اظہارکیاگیا۔ بحرین، مصر، تیونس، ملائیشیا، ترکی، ایران، کویت، شام، متحدہ عرب امارات، لبنان، موریطانیہ اور گیانا کی پارلیمنٹ کے اسپیکرز/صدران سمیت شرکاء کا خطاب کرتے ہوئے اجتماعی طور پر اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرے اور اسرائیلی افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکے۔ انہوں نے کہاکہ شدید انسانی بحران سے بچنے کیلئے غزہ کی پٹی میں پانی، خوراک اور انتہائی ضروری امدادی سامان کے داخلے کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کےلئے متحدہ کوششوں کی اہم اہمیت پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔ ملائیشیا کے نمائندوں نے 147ویں IPU جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس مسئلے کو ہنگامی ایجنڈا آئٹم کے طور پر شامل کرنے کی تجویز دی۔ شرکاء نے واضح طور پر اسرائیلی بمباری کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان مظالم کے ذمہ داروں کو بین الاقوامی قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرائیں۔