ڈیرہ اسماعیل خان(ممتازنیوز) سپرنٹنڈنٹ انجینئر واپڈا پیسکو ڈیرہ سرکل سردار اسلم خان گنڈہ پور نے پیسکو اسٹاف سے مسجد میں حلف لیا۔
سٹاف سے حلف لیا گیا کہ وہ آئندہ کے لئے کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث واپڈا صارفین کی معاونت نہیں کریں گے۔
حلف میں مزید کہا گیا کہ ملازمین اپنے کام کو ایمانداری سے سرانجام دیں گے۔
ایس ای کی جانب سے لیے گئے حلف میں اہلکاروں سے یہ اقرار بھی کروایا گیا کہ وہ کنڈا مافیا کی کسی بھی صورت مدد نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف بجلی کمپنیوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔








