بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپاہی وارث خان شہید مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

 

راولپنڈی (ممتازنیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں 16 اکتوبر کو دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہیدہونے والے سپاہی وارث خان (عمر 27 سال، ساکن کرک) اپنے آبائی علاقےمیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔ شہیدکی نماز جنازہ میں فوجی افسران، جوان ،رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سپاہی وارث خان نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور والدین چھوڑے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے متزلزل نہیں ہو سکتے دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی