لاہور(ممتازنیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کا اجلاس ہوا جس میں21 اکتوبر کی تیاریوں کے حوالے سے ڈویژنل کوآرڈینیٹرز نے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں مریم نوازشریف اور حمزہ شہبازبھی شریک ہوئے۔اجلاس میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی غور کیاگیا اس موقع پر شہبازشریف نے کہاکہ 21 اکتوبر پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے نوید سحر ہے،21 اکتوبر مستقبل کی راہ عمل کے تعین کا دِن ہے، یہ قوم کے اتحاد کا دِن ہے۔انہوں نے کہاکہ 21 اکتوبرکو پاکستان ترقی کی طرف ایک نئے سفر کا آغاز کرے گا، ایسافلاحی ترقی کرتا پاکستان بنائیں گے جس میں مایوسی نہ ہو، مہنگائی نہ ہو، معاشی بدحالی نہ ہو۔شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنی بلند ہمتی اور پرجوش جذبوں سے ایک نئی تاریخ لکھ رہے ہیں،کارکنوں اور راہنماؤں کی محنت پاکستان کو سنوارنے کے لئے ہے۔
21 اکتوبر پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے نوید سحر ہے،شہبازشریف








