اسلام آباد(ممتازنیوز)پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، ایک اور اہم کھلاڑی عامر ڈوگر نے بھی کپتان کا ساتھ چھوڑنے اور استحکام پاکستان پارٹی کے قافلے میں شمولیت کا فیصٓلہ کر لیا، باضابطہ اعلان جلد متوقع۔ ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان وہ آئندہ چندروز میں کر دیں گے۔واضح رہے کہ عامر ڈوگر پی ٹی آٗی کے چیف وہپ تھے، انہیں نومئی کے واقعات کے بعد کئی مرتبہ حراست میں لیاگیا تاہم اس وقت وہ رہا ہیں۔ عامر ڈوگر کے والد ملک صلاح الدین ڈوگر (مرحوم) ملتان کے میئر، ایم این اے اور ایم پی رہ چکے ہیں۔
عامر ڈوگر نے بھی کپتان کا ساتھ چھوڑنےکا فیصٓلہ کر لیا








