لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیز کردئیے،پارٹی نے پنجاب سے سیاسی رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کیلئے کمیٹی بنا دی۔
پارٹی قیادت نے فردوس عاشق اعوان،نعمان لنگڑیال اور عون چوہدری کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا،ذرائع کےمطابق عون چودھری اور فردوس عاشق اعوان وفاقی سطح پر پی ٹی آئی قائدین سے رابطےکریں گے۔
پنجاب سے پی ٹی آئی رہنماوں کی آئی پی پی میں شمولیت کے لیے نعمان لنگڑیال کو ٹاسک دیا گیا ہے۔
آئی پی پی نے پنجاب سے دیگر رہنماؤں کی شمولیت کیلئے کمیٹی بنا دی








