اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ڈیل ہوئی ہے یا نہیں لیکن دال میں کچھ کالا ضرور ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ 21 اکتوبر آرہی ہے ،اس دن 21 توپوں کی سلامی کا تاثر پیدا ہوا ہے اس کی کیاوجہ ہے،ہم بھی بائیس سال سے اس سیاست میں خاک چھان رہے ہیں، صورتحال بتارہی ہوتی ہے آندھیوں کے رخ کیاہوں گے؟ تاہم انہوں نے کہاکہ وہ نہیں بتاسکتیں کہ نوازشریف کی اگر ڈیل ہوئی تو کس سے ہوئی ہے؟واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاتھاکہ 21 اکتوبر سیاسی گہما گہمی کا دن ہو سکتا ہے، اس دن استحکام پاکستان پارٹی سرپرائز دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پی کا یہ سرپرائز ملکی سیاست کی ہواؤں کا رخ تبدیل کرسکتا ہے۔








