بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کی ملک واپسی خوش آئند،پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں گے، توصیف طاہر بھٹی

انقرہ(ممتازنیوز)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی سابق وزیراعظم نوازشریف کی پاکستان واپسی کا بھرپورخیرمقدم کرتے ہوئے استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) ترکیہ توصیف طاہر بھٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ پوری قوم نوازشریف کی واپسی کی منتظرتھی ،نوازشریف نے پہلے بھی ملک کو بحرانوں سے نکالاآئندہ بھی نکالیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے دل میں پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے دردموجودہے ان کےا دوارمیں ملک نے ترقی کی۔