کراچی(ویب ڈیسک)وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی تیل خریداری معاہدہ طے پا گیا، کمرشل معاہدے کا پہلا کارگو دسمبرمیں پاکستان پہنچے گا۔
پیٹرولیم ڈویژن ذرائع نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان معاہدہ کمرشل بنیادوں پر ہوا ہے، لوکل ریفائنریز روس سے براہ راست تیل خرید سکیں گی۔
ریگولر سپلائی کے بعد گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ متوقع ہے، جبکہ روس سے کمرشل معاہدے کا پہلا کارگو دسمبر میں پاکستان پہنچے گا، جو ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل پر مشتمل ہوگا۔









