بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کا طیارہ کب اور کہاں لینڈ کرے گا؟ شیڈول جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سول ایوی ایشن نے نواز شریف کے چارٹرڈ طیارے کا فلائٹ شیڈول جاری کر دیا۔
جاری شیڈول کی دستاویز کے مطابق نواز شریف کا چارٹرڈ طیارہ ہفتہ کی صبح 9:25 بجے دبئی سے روانہ ہو گا اور دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کرے گا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد نوازشریف لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔ طیارہ اسلام آباد سے روانگی کے بعد لاہور ایئرپورٹ سہ پہر 3 بجکر 20منٹ پر لینڈ کرے گا۔
نوازشریف کےدبئی کی نجی ایئرلائن سےچارٹرطیارےکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ نوازشریف بوئنگ 737چارٹر پرواز کے تحت پاکستان پہنچیں گے۔
علاوہ ازیں سینیٹر اسحاق ڈار نے نواز شریف کے اسلام آباد ائیرپورٹ یا نور خان ایئربیس پر اترنے سے متعلق سوال پر جواب دتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا۔