بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو، بچے جذباتی ہوگئے

راولپنڈی(نیوزڈیسک)تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرادی گئی، جس پر بیٹے دوران گفتگو جذباتی ہوگئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود ان کے بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کروادی گئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی ہدایات پر بات کروائی گئی۔
وٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک کی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق سلیمان اور قاسم جیل میں قید اپنے والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیٹوں کو تسلی دی۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات کرونے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا کے ذریعے درخواست دائر کی گئی تھی۔
سپریڈنٹ اڈیالہ نے جیل ایس او پیز کے مطابق بات کروانے سے انکار کیا تھا تاہم عدالتی حکم پر عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بات کروائی گئی۔