لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چودھری کی مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ایئر پورٹ پر ملاقات کے بعد پارٹی نے عون چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
عون چودھری کے نواز شریف سے لاہور ایئرپورٹ پر ملنے پر استحکام پاکستان پارٹی کا مؤقف سامنے آگیا۔
ترجمان آئی پی پی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عون چودھری سے تحریری وضاحت طلب کرلی، عون چودھری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اگر عون چودھری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں، عون چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوازشریف سے ملاقات عون چودھری کو مہنگی پڑ گئی








