اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں نے گزشتہ چار ہفتوں کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 88 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کا معائنہ کیا اور چھ ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو مختلف طبی بے ضابطگیوں پر سیل کر دیا۔مستحسن میڈیکل سنٹر، سٹی میڈیکل سنٹر، احمد لیب اینڈ بلڈ بنک، حبیب میڈیکل سنٹر، دعا ریہیب سنٹر، ایکسس ڈینٹل کلینک اور ڈینٹل لیب کو اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹریشن نہ ہونے، صحت و صفای کے ناقص انتظامات، مناسب ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی عدم موجودگی ، میعاد ختم ہونے والی کٹس اور ری ایجنٹس اور طبی خدمات فراہم کرنے والے نااہل عملے کو رکھنےکی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔کی وجہ سے سیل کر دیا گیا نے مختلف طبی عدم تعمیل پر چھ ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی خدمات معطل کر دیں۔ ہیلو ایستھیٹکس ہیئر اینڈ سکن اسٹوڈیو، اقبال پیتھالوجی لیب (مشال کلینک کے اندر)، ڈاکٹر نیلم ایوب- سکن ایستھیٹکس اینڈ لیزر کلینک، ایاز ہوپ کلینک، ٹوتھ کیئر ڈینٹل کلینک، سوک کیئر ہسپتال کو معطل کر دیا گیا۔54 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو معمولی عدم تعمیل کے لیے نوٹس بھیجے گئے اور انسپکشن ٹیم کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ معائنہ ٹیموں کی آمد پر 17 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس بند پائے گئے۔ 5 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی رجسٹریشن اور معطلی کو منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی۔









