بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹاک ایکس چینج میں منفی رجحان، ڈالر کی بھی اونچی اڑان

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوگیا جب کہ 100 انڈیکس300 پواٸنٹس کمی سے 50 ہزار 800 پر آگیا۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا، اور تقریبا ً 6 سال کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

تاہم آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا، اور 100 انڈیکس300 پواٸنٹس کمی سے 50 ہزار 800 پر آگیا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ایک پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 279.25 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا۔