بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں مدد کرے گا،معاہدہ طے پاگیا

 

اسلام آ باد ( ممتازنیوز) وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بیجنگ میں چین کے وزیر تجارت وانگ وین تا وکے ساتھ پاکستان کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے، اس مفاہمت نامے کے تحت چین پاکستان کو اپنی برآمدات بڑھانے میں معاونت فراہم کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر تجارت نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت پاکستان کی چین کو برآمدات میں اضافے اور دوطرفہ تجارت کو متوازن کرنے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ قبل ازیں وزارت تجارت نے بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر معروف چینی کاروباری رہنماں اور سرمایہ کاری گروپوں کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقاتوں کا سلسلہ مکمل کیا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع تلاش کرنا تھا۔ وزارت کے سرکاری بیان کے مطابق ڈاکٹر گوہر اعجاز نے چین پاکستان(چھنگ ڈا و) بین الاقوامی تعاون مرکز کے ڈائریکٹر وانگ زیہائی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سویلین اور دفاعی سازوسامان، ای وی لیتھیم بیٹریز، سولر پینلز اور سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں۔ ان مواقع کو آسان بنانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا کردار بات چیت کا ایک اہم نقطہ تھا۔ گوادر پرو کے مطابق پاایمان لاجسٹکس کی چیئرپرسن لی یمان سے ملاقات میں چینی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پاکستان کی موجودگی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ایمان لاجسٹکس نے ڈیجیٹل ڈپلومیسی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے چین میں “پاکستان نیشنل پویلین” ڈسپلے سینٹرز شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیر موصوف نے ویل ہوپ کے صدر جن وی ڈونگ سے بھی بات چیت کی، جو ایک معروف چینی زرعی پروڈیوسر ہے۔ سمارٹ فارمنگ اور گوشت کی پروسیسنگ میں کمپنی کی عالمی قیادت باہمی فائدہ مند شراکت داری کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پا وفاقی وزیر نے ڈونگ ہوا گروپ کے وانگ گوئی ڈونگ سے ملاقات کی اور پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور اس عمل کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ ایس آئی ایف سی کے قیام سے ان کوششوں کو تقویت ملے گی اور شراکت داری کے لئے ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق پاسیندک کاپر گولڈ پروجیکٹ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے چین کی دھات سازی کی بڑی کمپنی ایم سی سی کے نمائندوں کے ساتھ ایک مفید ورکنگ لنچ کا انعقاد کیا گیا۔ بات چیت شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے تعاون کو وسعت دینے اور ایم سی سی کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے ارد گرد گھومتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پا وفاقی وزیر نے خوراک کی خریداری کے معروف عالمی ادارے کوفکو کا بھی دورہ کیا اور پاکستان کی جانب سے چین کو اناج اور خوراک کی برآمدات بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر گوہر نے انہیں دعوت دی کہ وہ مزید پاکستانی مصنوعات کی خریداری، پاکستان میں سرمایہ کاری اور ایس آئی ایف سی کی مدد سے اسے اپنے عالمی ویلیو چین اور اسٹوریج نیٹ ورک کا مرکز بنانے کے لئے پاکستان میں اپنے علاقائی دفاتر قائم کریں۔ ڈاکٹر گوہر نے کوفکو پر زور دیا کہ وہ کوفکو، پاکستانی کاروباری برادری اور وزارت تجارت کے درمیان ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دے۔ گوادر پرو کے مطابق پاوزیر تجارت نے شانڈونگ شینسو گروپ، اے ڈی ایم گروپ، چائنا نیشنل ایگریکلچر ڈیولپمنٹ، چائنا نیشنل فشریز کارپوریشن، تیانجن میٹ ایسوسی ایشن اور سی این اے جی ایس سمیت کئی دیگر ممتاز چینی کاروباری اداروں اور تنظیموں سے ملاقات کی۔ گوادر پرو کے مطابق پا بات چیت میں کان کنی، تجارت، مہمان نوازی، تعمیرات، ای وی انفراسٹرکچر، زراعت اور چاول کے حصول جیسے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کے عالمی رہنما بی وائی ڈی کے ساتھ ایک علیحدہ ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ایس آئی ایف سی کے کردار سمیت حکومت کی معاون پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔