بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے ایم کیو ایم کا کل ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرےگی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)ایم کیو ایم پاکستان بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ مظلوم اور کمزور طبقے کی حقوق کی جدوجہد کی ہے اور ان کے لئیے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز کو باآ ور کروایا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان صوبہ پنجاب میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے حوالے سے ہونے والے مظاہرے کی تیاری کے اجلاس میں کیا جو کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اسلام آباد مرکزی سیکر ٹیریٹ میں منعقد ہوا ۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صدر عا بد گجراور متین خان کے علاوہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے صدر عارف اللہ اور دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور اس وقت جو ظلم فلسطین کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کیا جارہا ہے ،ایم کیو ایم پاکستان ہر سطح پر اس کے حوالےسے بات کرئے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اسی حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 27اکتوبر بروز جمعہ کو بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے جارہی ہے جو کہ صوبہ پنجاب کے شہر لاہور۔ملتان اور اسلام آباد کے پریس کلب کے سامنے کئیے جائیں گے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے شہر پشاور ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان کے پریس کلب کے سامنے بھی ایم کیو ایم پاکستان اپنی طاقت کا مظاہرہ کرئے گی اور ظالموں کو یہ واضح پیغام دے گی کہ مسلمان سوائے خدائے بزرگ و برتر کے نہ کسی کے آ گے جھکتے ہیں اور نہ ڈرتے ہیں خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور حکمت و مصلحت سے مسئلہ فلسطین کو حل کیا جائے۔
اجلاس میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے حوالے سے ہونے والی اس احتجاجی مظاہرے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور ذمہ داران و کارکنان نے عہد کیا کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے کو تاریخی بنا دیں گے جس کی باز گشت باطل کے ایوانوں میں سنائی دے گی ۔
ایم کیو ایم پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر عابدگجراور متین خان کے ساتھ ساتھ صوبہ خیبر پختون خوا کے صدر عارف اللہ اور دیگر ذمہ داران نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اجلاس کا اختتام اس دعا پر ہوا کہ اللہ تعالیٰ فلسطین کے مسلمانوں کی غیبی امداد کریں اور ان کو کامیابی سے ہم کنار فرمائے ۔آمین