بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ کا اجلاس کل ، اسرائیلی جارحیت پر بحث ہوگی

اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔

ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائی پر بحث کی جائے گی۔

غزہ ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں مریضوں اور طبی عملےکی شہادت پر بحث کی جائے گی جبکہ فلسطین کے مسئلے پر حکومت پاکستان کے مؤقف اور کوششوں پر بھی بات کی جائے گی۔