بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی کا کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کےالیکٹرک کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں۔ جلد کےالیکٹرک کےخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کےالیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے کے الیکٹرک نے کراچی میں اجتماعی سزا کا غیر انسانی نظام رائج کیا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی کے کئی علاقوں میں 14 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے طویل لوڈ شیڈنگ سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے بزرگ اور بیمار شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے کے الیکٹرک پُرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پر مقدمات درج کروا رہی ہے کےالیکٹرک فوری طور شہریوں سے زیادتی بند کرے۔