اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ملاقات کی،ملاقات میں اے پی این ایس، سی پی این ای، اخباری صنعت کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔نگراں وفاقی وزیرسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حکومت آزادی اظہار پر کامل یقین رکھتی ہے ،میڈیا ریاست کا بڑا اور اہم ستون ہے،وزیراعظم نے نگراں وفاقی وزیراطلاعات کوہدایت کی کہ ذرائع ابلاغ کے جائز مطالبات حل کئے جائیں،میڈیا تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے،ملاقات میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات ظہور احمد، پرنسپل انفارمیشن آفیسر طارق محمود خان اور منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد عاصم کھچی بھی موجود تھے۔
ذرائع ابلاغ کے جائز مطالبات حل کئے جائیں،نگراں وزیراعظم کی وفاقی وزیراطلاعات کوہدایت








