بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کو نواز شریف کی صورت میں مسیحا مل گیا ، ناصر محمود بٹ

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیر رہنما ناصر محمود بٹ کا کہنا ہے کہ قائدُنواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا آج اللہ تعالی کے فضل سے ہر پاکستانی خوش ہے کہ پاکستان کو نواز شریف کی صورت میں مسیحا مل گیا ۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز حاجی ہاؤس ڈھوک رتہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے امیداور سجاد خان سابق ناظم حافظ عبد اللہ بٹ سابق ڈپٹی میر ملک سلطان سابق کونسلر انوار الحق رضوان عباسی یامین کیانی ابوبکر بٹ داد خان سردار طارق کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک درویش لیڈر ہیں ان کی یہ ادا اللہ تعالی کو بہت پسند ہے قومی اسمبلی کے امیداور سجاد خان نے کہا کہ راولپنڈی مسلم لیگ اور قائد نواز شریف کا قلعہ ہے اور ہم مل کر اس قلعے کو فتح کریں گے آج عمران بابے کے سارے جھوٹے فیصلے ختم ہورہے ہیں حق جیت رہا ہے جھوٹ کو شکست ہورہی ہے