جدہ (امیر محمد خان سے )جدہ میں یوم سیاہ کشمیر اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کئے جانے والے مظالم کے تقریب منعقد کی گئی جس میں اہم سعودی شخصیات سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو فوری طور پر حل کیا جائے،
جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کی تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت گزشتہ 76 سالوں سے خون کی ہولی کھیل رہا ہے اور اسی طرح اسرائیل بھی فلسطینیوں کا خون بہا رہا ہے مگر عالمی برادری خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ مسلہ کشمیر اور مسلہ فلسطین کو فوری طور پر حل کیا جائے اور دنیا دوہرا معیار چھوڑ کر فلسطین اور کشمیر کی عوام کو حقوق دلائے۔
قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل دنیا کا امن تباہ کرنے کے در پہ ہیں۔ انڈیا اور فلسطین اقوام متحدہ کی نا صرف قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکے بین الاقوامی قوانین کو بھی بالا طاق رکھ کر لوگوں کا خون بہا رہے ہیں پاکستان اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور دنیا کے ہر فورم پر ان کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔معررف سعودی شخصیت خالد الخامدی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مسلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے اور چاہتے ہیں کہ مسلہ کشمیر اور فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔تقریب سے کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود پوری کے خطاب کے علاوہ جبکہ کشمیری رینماء صفی اللہ اور مشال ملک کے ویڈیو پیغامات دکھائےگی۔
جدہ:بھارت اور اسرائیل دنیا کا امن تباہ کرنے کے در پے ہیں،قونصل جنرل خالد مجید








