بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیو ایم پاکستان کا سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ، پارٹی وفد نواز شریف سے ملاقات کرے گا

 اسلام آباد: عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جلد بیٹھک لگے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد جلد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا، اہم بیٹھک میں عام انتخابات کی تاریخوں سمیت مختلف امور پر مشاورت ہوگی۔
نواز شریف سے متوقع ملاقات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عام انتخابات سے قبل سیاسی اتحاد بنانے پر بھی مشاورت ہوگی، ایم کیو ایم کے حالیہ دنوں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔