اسلام آباد: وزارت صحت نے پاکستان آرمی میڈیکل کور کے حاضر سروس افسران کو اسلام آباد کے دو بڑے سرکاری ہسپتالوں کا سربراہ مقرر کرنے کے فیصلے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کے روز بتایا کہ اسپتالوں کے سربراہان کی تقرری بھرتی کے قواعد کے تحت کی جائے گی۔
ان کا یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ نگران حکومت نے پاک فوج کے حاضر سروس افسران کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اور پولی کلینک کا سربراہ تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فوجی افسران کو سرکاری ہسپتالوں کا سربراہ مقرر کرنےکامعاملہ، وزارت صحت کاموقف سامنے آگیا








