کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر18 پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 75 پیسے کی سطح پرآگیا۔
جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے اضافے سے 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنیج میں کاروبارکا مثبت آغاز دیکھا جارہا ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 86 پوائنٹس اضافے سے 51 ہزار30 پوائنٹس کی سطح پرآگیا ہے۔









