بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

9مئی کے واقعات کوئی عام واقعات نہیں،عطاتارڑ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے کہاہے کہ ملٹری کورٹ کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق موجود ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ 9مئی کے واقعات کوئی عام واقعات نہیں، ایسا کبھی تاریخ میں نہیں ہوئے، یہ تو دشمنوں کی خواہش ہوتی ہے کہ کورکمانڈرہاوس کو آگ لگا دو اور شہدا کی یادگاروں کو مسمار کر دو۔
ملٹری کورٹس میں صرف سنگین جرائم کا ٹرائل ہوتاہے، ملٹری کورٹ کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق موجود ہے۔
انہوں کہا کہ آئندہ آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں، کیونکہ جتنی تیزی سے پی ٹی آئی بنائی گئی تھی اتنی تیزی سے وہ ٹوٹی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والوں کو لگتا ہے کہ انتخابات میں ان کاہمارے ساتھ مقابلہ ہوگا، پیپلز پارٹی ابھی سے اس مقابلے کیلئے پچ سیٹ کررہی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ سب سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، پیپلز پارٹی سے لڑنا نہیں چاہتے نہ ان کے بیانات پر کوئی درعمل دینا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ خوش اسلوبی سے معاملات آگے چلیں، اس کیلئے پیپلز پارٹی کو منائیں گےاوران سے بات چیت کریں گے۔