اسلام آباد:مسلم لیگ(ن)کے رہنما حنیف عباسی نے کہاہے کہ انہیں شیخ رشیدکی خواہش پر گرفتارکیاگیااور الیکشن سے روکاگیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہاکہ شیخ رشیدہمیشہ متنازع باتیں اورجھوٹ کہتے ہیں،2018 میں کہتے تھے کہ یہ میراآخری الیکشن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کی حرکتوں کاسامناکیااور مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ سختیاں برداشت نہیں کرسکے اور خزاں کے پتوں کی طرح بکھرگئے۔حنیف عباسی نے کہاکہ 2018 کے کردارکو کیفرکردارتک پہنچاناچاہئے۔
شیخ رشیدکی خواہش پر مجھے گرفتارکیاگیاتھا،حنیف عباسی








