اسلام آباد(ممتازنیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کردی۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں امریکا جانے کے اہل افغان شہریوں کی محفوظ واپسی کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی سفیر نے کہا کہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کا تحفظ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
امریکی سفیر نے کہا کہ سکریننگ کا مناسب طریقہ کار ہونا بہت ضروری ہے، سکریننگ سے تمام متعلقہ افراد کے حقوق کا تحفظ ہو سکے گا۔
نگران وزیر خارجہ اور امریکی سفیر کی ملاقات، افغانیوں کی محفوظ واپسی پر تبادلہ خیال








