اسلام آباد ( ملک نجیب ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں کی بحالی کے لئے دائر درخواستیں منظور کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے ، نواز شریف کی اپیلوں کو میرٹس پر سن کا فیصلہ کیا جائے گا ، نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے عبوری ریلیف میں دو دن کا اضافہ کیا گیا ، نواز شریف کی حفاظتی ضمانت نیب کے واضح اور غیر مبہم موقف کی وجہ سے دی گئی ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے کہا نواز شریف کی گرفتاری نہیں چاہیے ، نواز شریف نے اپیل بحالی کی درخواست دائر کی ، عدالت نے 24 اکتوبر کو نوٹس جاری کیا ، 26 کو نواز شریف کی اپیل بحالی کی درخواست منظور کی ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں ، پنجاب حکومت نے سی آر پی سی سیکشن 401 (2) کے تحت سزا معطل کی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کی سزا معطلی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں بحال کر دیں ، فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 ستمبر 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل قرار دی تھی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا تھا ، نیب کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ، سپریم کورٹ نے 14 جنوری 2019 کو نیب کی سزا معطلی کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا تھا ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 23 جون 2021 کو نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں خارج کر دی تھیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کے اشتہاری ہونے پر سزا کے خلاف اپیلیں خارج کی تھیں ، اب چونکہ نیب کی جانب سے اپیلیں بحال کرنے کی مخالفت نہیں کی جا رہی تو نواز شریف کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں کو تمام قانونی نتائج کے ساتھ بحال کیا جاتا ہے ، جہاں تک العزیزیہ ریفرنس کا سوال ہے تو پنجاب حکومت نے نواز شریف کی سزا معطل کردی تھی ، اس وقت کی عبوری پنجاب کابینہ نے سی آر پی سی دفعہ 401، 2 کے تحت سزا معطل کی تھی ، عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ وہ 74 سال کے ہیں ، پنجاب حکومت کے سامنے نواز شریف کے وکلا نے کہا وہ خراب صحت کی وجہ سے جیل میں نہیں رہ سکتے ، حکومتی کمیٹی نے سفارش کی کہ نگران صوبائی کابینہ نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کر سکتی ہے ، نگران صوبائی کابینہ نے کمیٹی کی سفارشات منظور کر 24 اکتوبر کو سزا معطل کر دی ، عطاءتارڑ کی طرف سے دیا گیا پاور آف اٹارنی درست طریقہ کار سے تیار نہیں کیا گیا تھا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پاور آف اٹارنی قانونی تقاضے پورے نہیں کرتا تھا ، اس لئے ہم قرار دیتے ہیں کہ رٹ پٹیشنز ناقابل سماعت ہیں ، سپریم کورٹ کے فیصلوں میں وضع کئے گئے قانون پر رائے مختلف ہو سکتی ہے ، نواز شریف پاکستان آیا اور اسے 19 اکتوبر کے عبوری ریلیف کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا ، نواز شریف کے عبوری ریلیف میں 24 اکتوبر کو دو دن کے لئے توسیع کی گئی ، نیب کی جانب سے واضع اور غیر متوقع موقف کی وجہ سے گرفتاری سے روکنے کا آرڈر کیا گیا ، نیب کی جانب سے رضا مندی ظاہر کرنے پر حفاظتی ضمانت کے آرڈرز جاری کئے گئے ، دونوں سماعتوں پر نیب نے واضع موقف اپنایا کہ نیب نواز شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہتی ، نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں بھی دائر کیں ، نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر 24 اکتوبر کو نوٹس جاری کئے گئے ،26 اکتوبر کو نواز شریف کی درخواستیں منظور کرکے اپیلیں بحال کر دی گئیں ۔
نیب ریفرنسز: نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کی بحالی کا تفصیلی فیصلہ جاری








