بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کی سینیٹ میں فلسطینیوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

اسلام آباد(ممتازنیوز) سینیٹ میں مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی منظور کردہ قرارداد بھرپوریکجہتی کااظہاراورعالم اسلام کی بے حسی کو اجاگرکیاگیا۔قردادمیں فلسطینیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاگیا ”میرے غزہ کے نہتے باسیو! میرے غزہ کے پھول جیسے معصوم بچو! اپنے سامنے اپنے بچوں کو موت کی آغوش میں جاتے دیکھتی ماؤ ! میری بہنو، میری بیٹیو! میرے بزرگو ! میرے نوجوان بیٹو ! ہم پاکستان کے 25 کروڑ لوگ سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ دیکھ رہے ہیں کہ تمہارے گھر کھنڈر ہو رہے ہیں۔ دیکھ رہے ہیں کہ تمہاری بستیاں ملبے تلے دبا قبرستان بن رہی ہیں۔ دیکھ رہے ہیں کہ تمہارے ہسپتال، تمہارے سکول ،تمہاری مسجدیں، تمہارے کیمپ سب کچھ ظالمانہ بمباری کا نشانہ بن رہا ہے۔ دیکھ رہے ہیں کہ تمہارے لئے کسی پناہ گاہ تک پہنچنا بھی مشکل بنا دیا گیا ہے ۔ دیکھ رہے ہیں کہ چاروں طرف خوف ،تباہ کاری اور غارت گری کے بھوت رقص کر رہے ہیں ۔دیکھ رہے ہیں کہ بچ جانے والے زخمی بچے کس طرح ماں باپ کی لاشوں سے چمٹے ہیں۔ ہم یہ سب دیکھ رہے ہیں۔تمہارے دکھ درد میں شریک ہیں لیکن میرے پھول جیسے بچو! میری ماؤ، بہنوں بیٹیو! ہم تم سے بھی زیادہ مجبور اور بے کس ہیں۔ ہم بڑی بڑی طاقتوں کا نام بھی نہیں لے سکتے جو تم پر ظلم ڈھا رہی ہیں ہمیں بھی زندہ رہنے کو روٹی چاہیے۔ ڈالر چاہئیں۔ ہمیں معاف کر دو، آج نیل سے کاشغر کی خاک تک دو ارب مسلمان نہیںراکھ کا ایک ڈھیر ہے۔ ہم بھی اس ڈھیر کا حصہ ہیں۔ ہمیں معاف کر دو! ہم تمہاری مدد کو نہیں آ سکتے۔ تمہارے لئے کچھ نہیں کر سکتےبس اتنی التجا ہے کہ روز محشر اللہ کے حضور ہماری شکایت نہ کرنا۔ اور کرو بھی تو حضور انورؐ کی آنکھ سے بچا کر کرنا۔ ہم کس طرح نبی رحمت (ص) کا سامنا کریں گے۔ اللہ تمہارا حامی و ناصر ہو۔