بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم سے غلطیاں ہوئیں،سیاستدانوں کو غلطیوں سے سیکھنا چاہیے،علی محمد خان

اسلام آ باد :پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہاہےکہ جو کوئی بھی ڈیل کررہاہے اس کا نام مجھے بھی بتائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی شفاف الیکشن کے لیے حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمدخان نے کہاکہ جو کوئی بھی ڈیل کررہاہے اس کا نام مجھے بھی بتائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی شفاف الیکشن کے لیے حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں جو بھی حکومت بنے وہ پاکستان کی سالمیت کے فیصلے کرے۔جو بھی حکومت آئے وہ ذاتی انتقام سے پرہیز کرے۔ تحریک انصاف کو موقع دینا چاہیے کہ انتخابات میں حصہ لے سکے۔سیاستدانوں کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔ہمارے دور میں بھی ہم سے غلطیاں ہوئیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے۔ہم بھی فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالنا چاہتے تھے مگر ہمیں اجازت نہیں ملی۔اگر زہر دیا جارہا ہے تو کسی بھی صورت عمران خان کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔