بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 مسجد اقصیٰ میں ایک دن پاکستانیوں کو خوش آمدید کہیں گے، فلسطینی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں ایک دن پاکستانیوں کو خوش آمدید کہیں گے
پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے صحافیوں سے ملاقات کی، یہ ملاقات اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے میں ہوئی۔
فلسطینی سفیر کا کہنا تھاکہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ بربریت کی مثال ہے، پانی پہنچانے کی بھی اجازت نہیں، 25 دن سے غزہ جنگ کی زد میں ہے، تقریباً 4 ہزار بچے شہید ہوچکے، جدید اسلحے سے غزہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت و عوام کا شکریہ جو فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، اس مشکل وقت میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
احمد جواد ربیع کا کہناتھاکہ جیت جلد فلسطین کی ہوگی، مسجد اقصیٰ میں ایک دن پاکستانیوں کو خوش آمدید کہیں گے، پاکستانیوں کو ایک دن فلسطین آنے کی دعوت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے لیے آواز اٹھاتے رہنا ضروری ہے۔