بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافی برادری کا تحفظ ہماری جدوجہد کا اہم پہلو ہے،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ عصر حاضر میں صحافت کو ریاست کا اہم ستون اور جمہوریت کا بنیادی جزو مانا جاتاہے،ہر سال دنیا بھر میں سینکڑوں صحافی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شہید ہوتے ہیں اور تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری اور انصاف پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے صحافی برادری کے خلاف ہونے والے جرائم کا خاتمہ ناگزیر ہے ،
اقوام متحدہ غزہ اور بھارت میں صحافیوں پر سر عام ہونے والی دہشت گردی اور دنیا کے دیگر حصوں میں ہونےو الے جرائم کا نوٹس لے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں بھر پورکردار ادا کیا ہے،
شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی نے صحافت پر عائد کالے قوانین کا خاتمہ کیا،
ہم آزادی صحافت اور صحافیوں کو بلا خوف و خطر اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں ،
ملک میں جمہوریت کی بحالی اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے صحافتی برادری کی جدوجہد قابل ستائش ہے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صحافی برادری کا تحفظ ہماری جدوجہد کا اہم پہلو ہے،میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیےہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔