بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عام انتخابات :صدرنے کیاتاریخ تجویزکی تھی؟ممبرالیکشن کمیشن کااہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(ممتازنیوز) ممبرالیکشن بابر حسن بھروانہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن اور صدرمملکت دونوں طرف سے دی گئی ہے،ماضی میں جنوری اور دسمبر میںبھی الیکشن ہوچکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بابرحسن بھروانہ نے کہاکہ صدر نے انتخابات کے لیے چار فروری کا کہا تاہم الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا عمل 29 یا 30 جنوری تک مکمل ہوگااس لیے ہم نے احتیاطاً چار دن اوپرمانگے جس سے سب نے اتفاق کیا۔انہوں نے کہاکہ ملاقات میں موسم کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ماضی میں جنوری اور دسمبر میں الیکشن ہوچکے ہیں ۔