بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ، کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے

بنگلور(نیوزڈیسک) فخر زمان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کئی ریکارڈز اپنے نام کرلئے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جیت کیلئے 402 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے، جس کے جواب میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، گرین شرٹس نے بارش سے متاثرہ میچ میں 21.3 اوورز میں ایک وکٹ پر 160 رنز بنا لئے۔
پاکستانی اوپنر فخر زمان 69 گیندوں پر 9 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں تیز ترین سینچری اسکور کی، فخر نے 63 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
فخر زمان نے ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا، وہ پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں کسی بھی بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے، وہ اب تک اننگز میں 9 چھکے لگاچکے ہیں۔
پاکستان ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھوڈ کے تحت نیوزی لینڈ سے 10 رنز آگے ہے، اگر بارش کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو پاکستان ٹیم فتحیاب قرار پائے گی، ساتھ ہی گرین شرٹس کا سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا یقینی ہوجائے گا۔
فخر زمان 1999ء ورلڈ کے بعد سے پہلے 20 اوورز کے اندر سنچری اسکور کرنیوالے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔